Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وہ وقت بھی دنیا دیکھے گی جب جناب الطاف حسین سرخرو ہوں گے اور مخالفین کی سازشیں ملیا میٹ ہوجائیں گی، کاظم رضا


وہ وقت بھی دنیا دیکھے گی جب جناب الطاف حسین سرخرو ہوں گے اور مخالفین کی سازشیں ملیا میٹ ہوجائیں گی، کاظم رضا
 Posted on: 7/10/2013
وہ وقت بھی دنیا دیکھے گی جب جناب الطاف حسین سرخرو ہوں گے اور مخالفین کی سازشیں ملیا میٹ ہوجائیں گی، کاظم رضا
نیشنل اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی سازش کے خلاف ایم کیوایم کے کارکنان و عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے
لیبر ڈویژن کے کارکنان سازشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے زکوٰۃ، فطرہ کی مہم مربوط اور منظم انداز میں چلائیں
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے کارکنان کے درمیان عقیدت و محبت کے رشتے کو دنیا کی کوئی بھی سازش کم نہیں کرسکتی
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔10،جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کا ایک اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں لیبر ڈویژن کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر لیبر ڈویژن کی کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاظم رضا نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے کارکنان کے درمیان عقیدت و محبت کے رشتے کو دنیا کی کوئی بھی سازش کم نہیں کرسکتی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے کہ ان کے محبوب قائد پر ملک میں یا بیرون ملک گھناؤنی سازشیں کی جائیں اور وہ ان تمام سازشوں کے خلاف ماضی طرح ایک مرتبہ پھر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن عناصر ملکی سطح پر تو ایم کیوایم کے خلاف سرگرم تھے ہی لیکن اب بین الاقوامی سطح پر بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جسے دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنان اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے آئینی ، قانونی اور جمہوری حق کے ذریعے ناکام بنا دیں گے اور انشاء اللہ وہ وقت بھی دنیا دیکھے گی جب جناب الطاف حسین سرخرو ہوں گے اور ان کے کارکنان اور چاہنے والوں کے سر فخرسے بلند ہونگے اور مخالفین کی سازشیں ملیا میٹ ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ تحریکوں میں مشکل ، کٹھن اور نامساعد حالات کا سامنا رہتا ہے اور تحریکیں وہی کامیاب ہوتی ہیں جو ان نامساعد اور مشکل حالات کا نہ صرف سامنا کرتی ہیں بلکہ مستقل مزاجی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے تمام امورخوش اسلوبی سے انجام دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ماہِ صیام کا مبارک مہینہ شروع ہوچکا ہے ، ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہر رمضان المبارک میں غریب ، مستحق اور نادار افراد کی امداد کرتا ہے اور غریب ومستحق افراد کی اعانت خدمت خلق فاؤنڈیشن عوام کے تعاون سے زکوٰۃ ، فطرے اور صدقات کے ذریعے کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملکی سطح پر ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر سازشی عناصر سرگرم ہیں ایسی صورتحال میں یہ ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے تمام ذمہ داران و کارکنان کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ زکوٰۃ ، فطرہ اور عطیات وصولی کی مہم مربوط اور منظم انداز میں چلائیں اور کسی کو اس ضمن میں شکایت کا موقع نہ دیں۔انہوں نے لیبر ڈویژن کے عہدیداران کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں ہم پر نازل فرمائے اور ہمیں تحریک کا وفادار رکھے ۔ اجلاس کے آخر میں ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جہدوجہد کی کامیابی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ 


12/25/2024 7:08:37 AM