Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتظامیہ کی جانب سے کریم آباد میں پتھارے داروں پر بدترین تشدد اور متعصبانہ رویے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت انتظامیہ کا اپنے اختیارات سے تجاوز روزمرہ کا معمول بن چکا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

 Posted on: 6/11/2015

غریب پتھارے داروں پر بہیمانہ تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی
پولیس اہلکاروں کی جانب سے کریم آباد میں غریب پتھارے داروں پر بہیمانہ تشدد اور متعصبانہ زبان کا نوٹس لیکر ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، رابطہ کمیٹی کا وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ سے مطالبہ
کراچی۔۔۔11جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انتظامیہ کی جانب سے کریم آباد میں پتھارے داروں پر بد ترین تشدد اور متعصبانہ رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہانتظا میہ کی جانب سے غریب عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ شہر میں انتظا می اہلکاروں کا اپنے اختیارات سے تجاویز روزمرہ کا معمول بن چکا ہے،غریب پتھارے داروں پر بہیمانہ تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کریم آباد میں پتھارے داروں پر بہیمانہ تشدد اور متعصبانہ زبان استعمال کرنے کا سختی سے نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور محکمے میں موجو د کالی بھیڑوں سے کراچی کے غریب عوام کو آزادی دلوائیں۔

10/1/2024 12:13:10 AM