Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او نے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں سے لیڈر ز پیدا کئے اور انکی تعلیمی ،سیاسی اور سماجی تربیت کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی، حیدر عباس رضوی


اے پی ایم ایس او نے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں سے لیڈر ز پیدا کئے اور انکی تعلیمی ،سیاسی اور سماجی تربیت کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 6/10/2015
اے پی ایم ایس او نے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں سے لیڈر ز پیدا کئے اور انکی تعلیمی ،سیاسی اور سماجی تربیت کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی، حیدر عباس رضوی 
اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب کو ایک نیا نام ’آؤ کچھ نیا کریں ‘‘ دیا گیا، طلبہ و طالبات اس میں لازمی شرکت کریں ، حیدرعباس رضوی 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ 
کراچی۔۔۔10جون2015ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کل انشاء اللہ تعالیٰ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 37واں یوم تاسیس جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منایا جائیگا ،یہ پاکستان کی واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے مڈل اور لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو ایوانوں میں بھیجا اور پاکستان میں رائج جاگیر دارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ درانہ نظام میں کاری ضرب لگائی۔ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئر مین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد و اراکین بھی موجود تھے۔سید حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ کل اے پی ایم ایس او کا37واں یوم تاسیس ہے ،11جون 1978ء کو بانی و قائد جناب الطاف حسین کی قیادت میں جو طلبہ تنظیم وجود میں آئی وہ آج آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے کونے کونے پر موجود ہے اور پاکستان کے معماروں میں شعور و آگاہی پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی طلبہ تنظیم ہے جس نے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے نواجوانوں سے لیڈر ز پیدا کئے اور انکی تعلیمی ،سیاسی اور سماجی تربیت کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی جس کا سہرا جناب الطاف حسین کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے یوم تاسیس کے سلسلے میں جون کے مہینے کے آغاز سے ہی سندھ بھر کے کالجز اور جامعات میں اپنے پروگراموں کا سلسلہ شروع کردیا تھا جس میں تقریری مقابلے،تھیٹر پروگرام،گرلز گالا،کنسرٹ،ڈاکومینٹری پروگرام،تنظیمی ترانوں کی سی ڈی کا اجراء اور گہوارہ ادب کی جانب سے نقیب کا اجراء شامل ہے اوریہی اے پی ایم ایس او کے وہ کام ہیں جو دیگر طلباء تنظیموں سے ہمیں الگ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین یہ چاہتے ہیں کہ بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب نواجون پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے اے پی ایم ایس او میں شامل ہوں کیونکہ یہی وہ پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کو نئی لیڈر شپ مہیا کرتاہے۔سید حیدر عباس نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب کو ایک نیا نام ’آؤ کچھ نیا کریں ‘‘ دیا گیااور میں تمام طلبہ و طالبات سے جو اے پی ایم ایس او کا حصہ ہیں یا نہیں وہ کل اسکا حصہ بنیں، آئیں اوردیکھیں کہ کس طرح یہاں مستقبل کی لیڈر شپ موجود ہوتی ہے ۔

10/1/2024 12:13:53 AM