Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتما ع سے 11جون جمعرات کو جناح گراؤنڈ میں ٹیلی فونک خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتما ع سے 11جون جمعرات کو جناح گراؤنڈ میں ٹیلی فونک خطاب کریں گے
 Posted on: 6/10/2015
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتما ع سے 11جون جمعرات کو جناح گراؤنڈ میں ٹیلی فونک خطاب کریں گے 
یوم تاسیس کے موقع پرجناب الطا ف حسین کا خطاب اندرون سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر پر سماعت کیاجائے گا 
اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں کارکنان و عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہاہے 
جناح گراؤنڈ سمیت ملک بھر میں یوم تاسیس کے انتظامات کی تیاریاں اور انتظامات بھر پور انداز میں جاری ہیں 
کراچی ۔۔۔10، جون 2015ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین 11جون 2015ء بروز جمعرات کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر اندرون سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں واقع ایم کیوایم کے دفاتر پر بھی اجتماعات منعقد ہوں گے اور یہاں بھی جناب الطاف حسین کا خطاب بیک وقت سماعت کیاجائے ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں کارکنان و عوام میں زبردست جو ش و خروش پایاجارہا ہے اور یوم تاسیس کے اجتماعات کی تیاریوں کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری ہے ۔ اس سلسلے میں یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں تیاریاں اور انتظامات میں سینکڑوں کارکنان مصروف عمل ہیں ، جناح گراؤنڈ سمیت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور مکا چوک سمیت دیگر علاقوں کو ایم کیوایم کے پرچموں ، قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تصاویر اور بینروں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ عمارتوں پر جہازی سائز بینرز بھی لگائے گئے ہیں جن پر اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکباد کے کلمات اور انقلابی اشعار جلی حروف میں تحریر ہیں ۔ 

10/1/2024 12:16:49 AM