Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کونسل آف پروفیشنلز کے زیراہتمام دو تلوار کلفٹن سے متصل گراؤنڈ میں یوتھ سمینار کا انعقاد


کونسل آف پروفیشنلز کے زیراہتمام دو تلوار کلفٹن سے متصل گراؤنڈ میں یوتھ سمینار کا انعقاد
 Posted on: 6/5/2015 1
کونسل آف پروفیشنلز کے زیراہتمام دو تلوار کلفٹن سے متصل گراؤنڈ میں یوتھ سمینار کا انعقاد 
سندھ کے شہری علاقوں میں کوٹا سسٹم کے نام پر تعلیم یافتہ اورہنر مند نوجوانوں کا استحصال کیاجارہا ہے ، حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت 
کونسل آف پروفیشنلز اپنے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کو قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کا تحفہ دے ، فیصل سبزواری 
سمینار میں انجینئرز ، ڈاکٹرز ، وکلاء سمیت مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی 
کراچی ۔۔05جون 2015
کونسل آف پر وفیشنلز کے زیر اہتما م گز شتہ روز دو تلوار سے متصل گروانڈ میں ’’یوتھ ‘‘سیمینارمنعقد ہوا جس میں انجینئر ز ،ڈاکٹر ز ، وکلا ء سمیت مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔یوتھ سیمینار سے حق پرست سینیٹر محترمہ خو ش بخت شجا عت ، سابق حق پرست صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان و رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری اور سی او پی کے انچارج طحہ ٰ احمد خان نے خطاب کیا ۔ سمینار میں مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے حق پرست اراکین پارلیمنٹرین سے سوالات کئے اور نوجوانوں کی فلاح بہبود اوراور مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی ۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست سینٹر محترمہ خوش بخت شجاعت نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں کوٹا سسٹم کے نام پر تعلیم یافتہ اورہنر مند نوجوانوں کا استحصال کیاجارہا ہے جبکہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ نوجوان ہی کسی بھی ملک میں صحیح اور مثبت لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے نافذ کو ٹہ سسٹم نے شہری سند ھ کے عوام میں احسا س محر ومی پیدا کردیا ہے جو تبدریج شدت اختیار کررہا ہے، کوٹہ سسٹم کے نفاذ سے شہر ی سند ھ کے عوام کا ہر شعبے میں استحصال کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کیاجائے اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیاجائے ۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہاکہ وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو تعلیم کو دل لگا کر حاصل کرتی ہیں ، جناب الطا ف حسین نے ہمیشہ طالب علموں اور نوجوانوں کو تلقین کی ہے کہ وہ امتحانات محنت کرکے پاس کریں اور نقل سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ نقل کرنے سے ڈگری تو حاصل کی جاسکتی ہے لیکن علم حاصل نہیں کیاجاسکتا جو قوموں کو ترقی اور خوشحالی کی منازل کی جانب لے جانے میں معاون و مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ انہوں نے سمینار میں شریک مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے اپنے شعبوں میں دلجمعی سے کام کریں اور کونسل آف پروفیشنلز کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کو قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کا تحفہ دیں ۔ 



10/1/2024 12:17:20 AM