Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن فریدالدین کو 10دن تک لاپتہ رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کر ناایم کیوایم کے خلاف جاری ظلم وبربریت کی ایک اورمثال ہے ۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن فریدالدین کو 10دن تک لاپتہ رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کر ناایم کیوایم کے خلاف جاری ظلم وبربریت کی ایک اورمثال ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/4/2015 1
ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن فریدالدین کو 10دن تک لاپتہ رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کر ناایم کیوایم کے خلاف جاری ظلم وبربریت کی ایک اورمثال ہے ۔ رابطہ کمیٹی 
فریدالدین کو25مئی کوعباسی شہیداسپتال سے گھر واپس جاتے ہوئے حراست میں لیاتھااورغائب کردیاگیاتھا
کراچی میں اسی طرح ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوپکڑپکڑکرلاپتہ کیاجارہاہے
ایم کیوایم کے دوسیکٹرانچارجز سمیت کئی ذمہ داران وکارکنان لاپتہ ہیں جنہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا
یہ گرفتاریاں اورلاپتہ کردینے کے واقعات سراسرظلم ہیں۔ رابطہ کمیٹی
فریدالدین اور ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اورگرفتاریاں کرکے لاپتہ کرنے کاسلسلہ بندکیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ 
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کولاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آوازبلندکریں
کراچی ۔۔۔ 4 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن فریدالدین ولدسعیداحمد کورینجرزکی جانب سے 10دن تک لاپتہ رکھنے کے بعد آج عدالت میں پیش کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فریدالدین کوغیرقانونی حراست میں رکھناایم کیوایم کے خلاف جاری ظلم وبربریت کی ایک اورمثال ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فریدالدین عباسی شہیداسپتال میں ملازمت کرتے ہیں اور رینجرزنے انہیں25مئی کوعباسی شہیداسپتال سے گھر واپس جاتے ہوئے حراست میں لیاتھااورغائب کردیاگیاتھا۔فریدالدین کے اہل خانہ اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے پولیس اور رینجرز کے حکام سے رابطے کئے لیکن کہیں سے بھی ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔فریدالدین کو10روزتک غیرقانونی حراست میں رکھنے اوربہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعدآج عدالت میں پیش کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں اسی طرح ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوپکڑپکڑکرلاپتہ کیاجارہاہے اورآج بھی ایم کیوایم کے دوسیکٹرانچارجزنیوکراچی کے سیکٹرانچارج علی رضا، گلشن اقبال کے سیکٹرانچارج محمد شاہداور سیکٹر ممبر عبید اللہ سمیت کئی کارکنان لاپتہ ہیں جنہیں اسی طرح گھروں سے گرفتارکرکرکے غائب کردیاگیاہے جن کوتاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ گرفتاریاں اورلاپتہ کردینے کے واقعات سراسرظلم ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ فریدالدین اور ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اورگرفتاریاں کرکے لاپتہ کرنے کاسلسلہ بندکیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کولاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔

10/1/2024 12:12:48 AM