Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وسیم دہلوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوا یم کے تحت ملک بھر میں اجتماعات کا انعقاد ، شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا


وسیم دہلوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوا یم کے تحت ملک بھر میں اجتماعات کا انعقاد ، شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
 Posted on: 6/4/2015 1
وسیم دہلوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوا یم کے تحت ملک بھر میں اجتماعات کا انعقاد ، شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
اندرون سندھ ، صوبہ بلوچستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے 
وسیم دہلوی شہید کے ایصال ثواب کا مرکزی اجتماع نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا 
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات میں رابطہ کمیٹی ، سی ای سی ، حق پرست اراکین سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی، کارکنان ، حق پرست شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور عوام کی بہت بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔4جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پولیس حراست میں تشدد سے شہید ہونیوالے ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن وسیم دہلوی کے ایصال ثوا ب کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں اندرون سندھ ، صوبہ بلوچستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوا یم کے تنظیمی دفاتر پر بھی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا نعقاد کیا گیااور احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ۔ وسیم دہلوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد منعقد ہوا جس میں بعد نماز ظہر تا عصر شہید کی روح کیلئے قرآن خوانی اور قرآن آیات کا ورد کیا گیا ۔مرکزی اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی آنسہ ممتاز انور،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،قمر منصور،ڈاکٹر نصرت شوکت، کنور نوید جمیل، عبد الحسیب، عارف خان ایڈوکیٹ ، اسلم آفریدی،عظیم فاروقی ،شبیر قائم خانی سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، حق پرست اراکین سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران، کارکنان ، حق پرست شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور حق پرست عوا م نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے وسیم دہلوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے خوش الحانی سے فاتحہ خوانی کی اور خشوع و خضوع کے ساتھ اجتماعی دعا کروائی جس میں وسیم دہلوی شہید سمیت حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی رہائی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، شہر اور ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ 










تصاویر

10/1/2024 12:13:56 AM