Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شب برات کی بابرکت و افضل رات کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی دعا


شب برات کی بابرکت و افضل رات کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی دعا
 Posted on: 6/3/2015 1
شب برات کی بابرکت و افضل رات کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی دعا
تیری بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے آج کی رات عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما،الطاف حسین کی دعا
اے اللہ افواج پاکستان کے جوان ملک میں دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑ رہے ہیں انہیں کامیابی وکامرانی عطا فرما
ضرب عضب آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران و جوانوں کے بلنددرجات
اور سوگواران کو صبر کا حوصلہ دے،الطاف حسین 
اے اللہ پاکستان کو سلامت رکھ ، اس کوترقی اورخوشحال بنا اور دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھ،الطاف حسین
اے اللہ میرے والدنذیر حسین مرحوم،والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ ،شہید ناصر حسین وعارف حسین ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق ،شہید چیرمین عظیم احمد طارق سمیت تما م حق پرست شہداء کے درجات کو بلند کر دے،الطاف حسین
بے روز گاروں کو روزگار، بے سہا را کو سہار ا ،بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد ،جتنی بھی لڑکیاں شادی کےقابل ہیں اے اللہ انہیں نیک اور اچھے رشتہ عطا کر دے
الطاف حسین نے لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی، اسیر و کی رہائی اورتحریک کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی 
لندن۔۔3جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شب برات کی بابرکت افضل رات کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ آج کی اس با برکت رات میں تیر ی بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما ،نمازیوں کی نمازیں قبول کر اور جتنے بھی لوگوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی ہے اسے قبول اور اس کے پڑھنے میں دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہوئی ہیں انہیں معاف فرما دے، یا اللہ جتنے بھی مسلمان دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ، ان کے تمام گناہوں کو معاف فرما اور سوگواران کو صبر وجمیل کی توفیق دے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اے اللہ بے روز گاروں کو روزگار عطا کر، بے سہا را کو سہار ا دے ،بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد عطا کر،جتنی بھی لڑکیاں شادی کے قابل ہیں اے اللہ انہیں نیک اور اچھے رشتہ عطا کر دے،جتنے بھی بیمار ہیں انہیں جلد صحتیاب کر ، جتنے بھی مسلمان پریشنان حال ہیں ان کی پریشانیوں کو دور کر دے ، مسلمانوں کو ہر برائی سے دور رکھ اور تمام مسلمانوں کو ہرناگہانی آفت سے محفوظ رکھ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ الے اللہ پاک افواج کے جوان ملک میں دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑ رہے ہیں انہیں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار کر دے، ضرب عضب آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران و جوانوں کے بلنددرجات عطا فرمادے اور ان کے سوگوارن کو صبر کا حوصلہ دے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی وبقاء،ترقی،خوشحالی اور ملک کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کی بھی دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے والد نذیر حسین مرحوم،والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ اور شہید ناصر حسین وعارف حسین ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق اور شہید چیرمین عظیم احمد طارق سمیت تما م حق پرست شہداء کے بلند درجات، لاپتہ کارکنا ن کی بازیابی، اسیر و کی جلد رہائی اورتحریک کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

10/1/2024 12:13:52 AM