Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے دو بڑے شہروں میں اہم سیمینار کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے دو بڑے شہروں میں اہم سیمینار کا انعقاد
 Posted on: 6/1/2015 1
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے دو بڑے شہروں میں اہم سیمینار کا انعقاد
’’پاکستان میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام کیونکر ضروری ہے‘‘ کے عنوان پر اہلِ فکر و دانش کا اظہارِ خیال 
قائدِ تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی روشنی میں وطنِ عزیز میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر کینیڈا سے مکالمہ کا باقائدہ آغاز
ایم کیو ایم کینیڈا کے سنٹرل آرگنائز آصف قاضی نے اپنے خطاب میں پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا

ایم کیو ایم کینیڈا (پ ر ) ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے دو بڑے شہروں ٹورونٹو اور مانٹریال میں سیمینار زکا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کیونکر ضروری ہیں ‘‘ ۔ ان تقاریب میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور عوام عوام نے بڑی تعداد شرکت فرمائی ۔ اس موقع پر پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام پرایم کیو ایم کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزرآصف قاضی سمیت معروف اہل فکر و دانش نے اظہار خیال کیا اور مدلل تقاریر و شماریات کے ذریعے پاکستان کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے نئے انتظامی یونٹس کی افادیت کو اجاگر کیا۔ مقررین جن میں شاعر، ادیب رائٹرز اور ٹیکنو ٹریٹ شامل تھے نے مزید زور دیتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے مشروط قرار دیا ۔ انہوں نے پاکستان کے موجودہ صوبوں کی جغرافیائی تقسیم کو دلائل اور شماریات کے ذریعے حاضرین کے سامنے پیش کیا ۔مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبوں میں بڑھتی ہوئی احساس محرومی کو فوری ختم کرنے کے لئے صوبائی خودمختاری اور ملک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اوردنیا کے دیگر ممالک کی مثالوں کو سامنے رکھتے ہوئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو لازم بنایا جائے۔ اس نوعیت کی انتظامی تقسیم سے ملک نہیں ٹوٹ جاتے بلکہ معاشی و سماجی طور پر ان میں مظبوطی پیدا ہوتی ہے ۔ اس موقع پر دونوں ٹورونٹو اور مانٹریال چیپٹر کے ایم کیو ایم کے کارکنان نے اسکرین پر ایک ویڈیو بھی پیش کی جس میں پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے سلسلے میں آج شمالی امریکہ میں کینیڈا سے باقائدہ طور پر اس کاآغاز کر دیا گیا ہے ، انہوں نے پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے قائدِ تحریک الطاف حسین کے وژن کو نمایا ں بھی کیا اور عوام سے اپیل کی کہ پیارے وطن پاکستان کی ترقی کے لئے آگے بڑھ کر ایم کیو ایم کا ساتھ دیں کیونکہ ایم کیو ایم کسی ایک صوبے کی نہیں پورے پاکستان کے مظلوم طبقے کی بات کرتی ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ جب ترقی کی بات آتی ہے تو ہم دنیا کی مثالیں بڑھ چڑھ کر دیتے ہیں لیکن جب عملدرامد کی بات ہو تو کہتے ہیں یہ ملک توڑنے کی سازش ہے ، اب یہ دہرا معیار ختم کرنا ہوگا ۔ قائد تحریک الطاف حسین نے ابتدا سے ہی اس بات کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ جس سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی لازم و ملزوم ہو۔ یہی وہ وژن ہے جو کہ قائد تحریک کے چاہنے والے دنیا بھر میں پاکستان کی ترقی کے لئے ان کے فکر و فلسفہ میں ان کا مظبوطی سے ہاتھ تھام کر ایک بہتر اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں ۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاٗ نے مل کر پاکستا ن اور پاکستان کے عوام کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے گئے ۔ 


9/30/2024 9:07:57 PM