پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کے تحت عوامی احتجا ج کاسلسلہ جاری
ایم کیو ایم کے تحت یکم جون2015 ء بروزپیر شام05بجے لانڈھی اور کورنگی کی عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،ترجمان
کراچی ۔۔۔31مئی2015ء
کراچی میں جاری پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوا یم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجا ج کا سلسلہ جاری ہے۔شہر بھر میں پانی کی شدیدقلت کے خلاف مورخہ یکم جون2015ء بروزپیرشام05بجے لاندھی اور کورنگی کی عوام کورنگی نمبر 5میں ایم کیوایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت، متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی غفلت و نااہلی کے باعث پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست نمائندے خطاب کریں گے۔