Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے این پی کے سینئرترین رہنمامیاں افتخارحسین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ الطا ف حسین


اے این پی کے سینئرترین رہنمامیاں افتخارحسین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ الطا ف حسین
 Posted on: 5/31/2015
اے این پی کے سینئرترین رہنمامیاں افتخارحسین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ الطا ف حسین
جو شخص اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتلوں کومعاف کردے وہ کسی پرگولی یانقصان پہنچانے کاتصوربھی نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین
غم ، دکھ اورامتحان کی اس گھڑی میں اسفندیارولی اوراے این پی کے تمام رہنماؤں وکارکنوں کے ساتھ ہیں۔الطاف حسین
میاں افتخارحسین کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کامطالبہ
لندن ۔۔۔ 31 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرترین رہنمامیاں افتخارحسین اور انکے محافظ کی خیبرپختونخوا پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں افتخارحسین ایک جراتمندرہنما ہیں جو ہرکڑے سے کڑے وقت میں ایک چٹان کی طرح اے این پی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو شخص اپنے اکلوتے جواں سال بیٹے کے قاتلوں کومعاف کردے وہ کسی پرگولی چلانے ، ہلاک کرنے یانقصان پہنچانے کاتصوربھی نہیں کرسکتا۔ جناب الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ غم ، دکھ اورامتحان کی اس گھڑی میں ہم آپ اورآپ کی جماعت کے تمام رہنماؤں وکارکنوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سب سے بڑامنصف ہے اوروہی انصاف کرنے والا ہے، میں جانتاہوں کہ میاں افتخارحسین بے قصورہیں اوراللہ کے فضل سے جلدرہائی پاکر عوام اوراپنے ساتھیوں کے درمیان ہوں گے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ میاں افتخارحسین کوفی الفوررہاکیاجائے ۔
وڈیو 

9/30/2024 9:06:57 PM