Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان کا اظہار تشویش


ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان کا اظہار تشویش
 Posted on: 5/31/2015
ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان کا اظہار تشویش
کارکنان کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر حراست میں لئے جانے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے، ترجمان
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ، ترجمان
ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد میں کرکٹ کھیلنے والے متعدد نوجوانوں کوسرکاری اہلکاروں نے حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی، ترجمان
اہلکاروں کی پوچھ گچھ کے دوران ایم کیو ایم کے ہمدرد عدنان صدیقی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے
وزیر اعلی سندھ ، وزیر داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز اس قسم کے واقعات کا نوٹس لیں ، ترجمان
کراچی۔۔۔31،مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے گزشتہ چند روز میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان اور ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری روزمرہ کا معمول بن چکا ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لائنز ایریا، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی سے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان اور ہمدردوں کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر گرفتار کیاجاچکا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ گرفتار کیے گئے کارکنان اور ہمدرد کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے اور اور اپنے علاقوں میں پر امن سیاسی سرگرمیوں میں شریک تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں کی طرح نارتھ ناظم آباد، نگینہ اسکوائر میں بھی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوجوان سڑک پر کرکٹ کھیل رہے تھے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور ان اہلکاروں کی پوچھ گچھ کے دوران ایم کیو ایم کے36سالہ ہمدرد عدنان صدیقی حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئے۔ ترجمان نے کہا کہ سیاسی کارکنان کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ہراساں کئے جانے اور حراست میں لئے جانے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔ 
شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے وزیر اعلی سندھ ، وزیر داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے واقعات کا نوٹس لیں تاکہ کراچی شہر میں جاری ٹارگٹڈ ایکشن کے حوالے سے خدشات اور شکایات کا ازالہ ہوسکے۔

9/30/2024 9:08:17 PM