Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان زون کے انچارج جنید طارق پر تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کی مذمت

 Posted on: 5/30/2015

ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدوار پر حملے نے ثابت کردیا تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں حق پرستی کے پیغام سے خوفزدہ ہے ، رابطہ کمیٹی
حکومت جنید طارق پر حملہ کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دے ، رابطہ کمیٹی کی حملے میں زخمی ہونیوالے افراد کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔30مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پہاڑ پور سے آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان زون کے انچارج جنید طارق پر تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار اور انکے حامیوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عام انتخابات برائے سال 2013ء میں دھاندلی کا رونا رونے والوں نے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جیت کیلئے تمام حدیں پار کردی ہیں بلدیاتی الیکشن میں ہونیوالے دھاندلی کی بدترین مثال قائم کردی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار اور مسلح کارکنان نے ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدوار پر حملہ کرکے تمام پاکستانیوں پر ثابت کردیاہے کہ وہ حق پرستی کے پیغام کی خیبر پختونخوا کے غیور عوام میں پزیرائی سے شدید خوفزدہ ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل پہاڑ پور سے نامزد ایم کیوایم کے امیدوار و زونل انچارج جنید طارق پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے حامیوں اور کارکنان کے حملے میں زخمی ہونیوالے ایم کیوا یم کے امیدواراور انکے بھائی نوید عارف اور عرفان امیر کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

9/30/2024 9:08:28 PM