ایم کیوایم کے وفد کا بول ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے دفتر کا دورہ
وفد میں شبیراحمد قائم خانی، احمد سلیم صدیقی، محبوب عالم و دیگر شامل
وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے ملازمین کو اظہار یکجہتی کا پیغام پہنچایا
کراچی۔۔۔29مئی2015ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوا یم کے وفد نے بول ٹیلی ویژن نیٹ ور ک کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں ملازمین سے ملاقات کی ۔ ایم کیوا یم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمد قائم خانی ، ایم کیوا یم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم شامل تھے ۔وفد نے بول ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں کام کرنے والے کیمرہ مینز ، ٹیکنیشنز، فوٹو گرافر، رپورٹر اور عملے کے دیگر اراکین سمیت سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور ان سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے پیغام پہنچایا۔ اسموقع پر ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر بول ٹیلی ویژن کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔