Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک کے پرعزم، بہادر اور جیالے کارکنان میرا فخر ہیں، قائد تحریک الطاف حسین


تحریک کے پرعزم، بہادر اور جیالے کارکنان میرا فخر ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 6/25/2013
تحریک کے پرعزم، بہادر اور جیالے کارکنان میرا فخر ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی میرے اعصاب توڑنے اور ساتھیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے افسوسناک اقدامات کئے جارہے ہیں
تحریک کے پر عزم کارکنان ماضی کی طرح مثالی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی خبر پر کنفیوژن کا شکار ہونے اور اپنے طور پر کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے رابطہ کمیٹی سے رجوع کریں
انشاء اللہ ماضی کی طرح آئندہ بھی تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی 
کارکنان اپنی صفوں میں بھر پور اتحاد رکھیں، یہ وقت صبر و تحمل کا ہے اور اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے
رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے بیک وقت خطاب
لندن۔۔۔25، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کارکنان اپنی صفوں میں بھرپوراتحاد رکھیں ، انتہائی غمزدہ اورافسردہ کرنے والے سانحات کے پہاڑ ایم کیوایم کے کارکنوں ،رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ پرتوڑے جارہے ہیں۔ یہ وقت صبروتحمل کا ہے اور اللہ تعالیٰ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر میرے اعصاب توڑنے ، میرے ساتھیوں کو خوفزدہ اورہراساں کرنے کیلئے ایسے ایسے افسوسناک اقدامات کئے جارہے ہیں جوبیرون ممالک پاکستان کی کسی پارٹی کے رہنماء ، کارکنان اورہمدردوں کے ساتھ نہیں روا رکھے گئے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح پرہمارے خلاف ناانصافیوں اورانتہائی کڑی آزمائشوں کے پہاڑ کیوں نہ توڑے جائیں لیکن یہ ہتھکنڈے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہرکڑے سے کڑے امتحان میں بھی ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)
جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اس بات کابخوبی احساس ہے کہ بعض اطلاعات پر کارکنان وعوام میں کنفیوژن اور اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے ،میں تمام کارکنوں اورپوری قوم سے کہتاہوں کہ ایم کیوایم کڑی آزمائشوں اور مشکلات کا سفر 35 سال سے گزارتی اور برداشت کرتی چلی آئی ہے ۔اس کی جدوجہدکے دوران ہزاروں ساتھی شہید، گرفتاراور معذور ہوئے مگراللہ کے فضل وکرم سے کوئی بھی ظلم اور ناانصافی کا اقدام ،ایم کیوایم کو نہیں توڑ سکااور حق پرستی کی تحریک اللہ تعالیٰ کی تائیدوحمایت سے ہمیشہ آزمائشوں سے گزر کر سرخرو ہوتی رہی ہے اور تحریکی ساتھیوں نے نظم وضبط اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے حق پرستانہ جدوجہد کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنایا ہے، انشاء اللہ آئندہ بھی تحریک کے خلاف ہرسازش ناکام ہوگی ۔انہوں نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کے پرعزم ، حوصلہ مند اور جانثارکارکنان ہرآزمائش کے موقع پرماضی کی طرح ثابت قدمی اورمثالی اتحاد کا مظاہرہ کریں اورکسی بھی خبرپرکنفیوژن کاشکارہونے اور اپنے طور پر کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے رابطہ کمیٹی سے رجوع کریں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک کے پرعزم ، بہادراورجیالے کارکنان میرافخرہیں،میں اپنے ساتھیوں کوتلقین کرتاہوں کہ آپ ثابت قدم رہیں ، ایم کیوایم ناانصافی پرمبنی کسی بھی اقدام پر پرامن طریقے سے قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ تمام ساتھی حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے ماضی کی طرح ہمت ، حوصلہ اور ثابت قدمی کامظاہرہ کریں گے۔

12/25/2024 7:22:07 AM