ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن اور کارکنان کے قتلِ عام کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔
ایم کیو ایم کے کارکنان کے اغواء، قتل اور دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ میں پٹیشن جمع کرائی گئی۔
تصاویر
نیویارک : 06-23-2012
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ ریاستی آپریشن، دہشت گردی ، کارکنان کے اغوا و قتل اور حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بڑے اور بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں نیویارک، نیوجرسی، فلاڈیلفیا، واشنگٹن ڈی سی اور بوسٹن سمیت امریکہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ایم کیو ایم کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کو روکنے، اردو بولنے والوں کی نسل کشی کو رکوانے،طالبان اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف فوری کارروائی جیسے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔مظاہرے میں شریک نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سمیت بچوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔
اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگراں عبادالرحمن ، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے خطاب کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم ذمہ داران کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان کے اغواء ، قتل، غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن اور دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ میں پٹیشن بھی جمع کروائی گئی۔
عبادالرحمن نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک منظم سازش کے زریعے اردو بولنے والوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کا مسلسل قتل و عام اسی گہنوئنی سازش کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف جاری غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر پاکستان میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اس مجرمانہ خاموشی نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم اس قتل وعام پر اقوام متحدہ کے سامنے آواز و احتجاج بلند کریں۔
سینٹرل آرگنائزر جیند فہمی نے مظاہرے سے خطاب میں طالبان کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور اُن کے جواں سال بیٹے کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ہاتھ ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے طالبان کو خونی، قاتل اور انسانیت دشمن گرہو ڈکلیئر کیا جائے۔
جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ ایم کو ایم کو دیوار سے لگانے کا بھانک عمل فوری طور پر رکوایا جائے اورکراچی کے نہتے عوام کو طالبان اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل نہ انصافیوں ، ظلم و ستم اور نہ رُکنے والے قتل و عام نے اردو بولنے والوں میں احساسِ محرومی کومزید بڑھا دیا ہے جس کا فوری مداوہ پاکستان کی سلامتی، بقاء اور استحقام کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹے تک جاری رہاجس کے آخر میں ایم کو ایم کے حق پرست شہداء کے بلند درجا ت اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت یابی اور دراز و عمر کے لئے دعا کی گئی۔