ایم کیوا یم کی جانب سے آ ج شام 5بجے لیاقت آباد نمبر 10میں پانی کے بحران کے خلاف ہونیوالا عوامی احتجاج ملتوی کردیا گیاہے ،
احتجاج بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے سبب ملتوی کیاگیا،
نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم
کراچی۔۔۔27مئی2015ء
ایم کیوا یم کی جانب سے شہرمیں پانی کے شدید بحران کے خلا ف آج لیاقت آباد نمبر10میں ہونیوالا عوامی احتجاجی مظاہرہ مؤخر کردیا گیاہے۔شعبہ اطلاعات سے جاری ایک بیان میں ترجمان ایم کیوا یم نے کہاکہ عوامی احتجاجی مظاہرہ بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے سبب ملتوی کیا گیا جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔