حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کا اپنے حلقے NA246کا دورہ
حلقے کے مختلف علاقوں میں بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں ، نوجوانوں اور اہل محلہ سے ملاقات کی اور درپیش مسائل گفتگوکی
عوام کی جانب سے حق پرست امیدوا ر کی آمد پر اظہار تشکر اور دعائیں
کراچی ۔۔۔26مئی2015ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر اپنے حلقے این اے 246 کا دورہ کیا اور حلقے کے مختلف علاقوں کے عوام سے ملاقات اور ان سے مسائل پر گفتگو کی ۔کنور نوید جمیل نے بھنگوریہ گوٹھ قادریہ مسجد ،بلال مسجد،الفاروق مسجد ،محمدی کالونی ، محمدی بازار بلاک 8اوربھنگوریہ گوٹھ بلاک 8 کے علاقوں میں موجود بزرگوں ، ماؤں، بہنوں ، نوجوانوں سمیت اہل محلہ سے ملاقات کی اور انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے سلام و نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کے فقدان اور دیگر عوامی مسائل کے متعلق معلومات حاصل کی اور عوام کو ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش اور تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر حلقے این اے 246کے عوام نے کنور نوید جمیل کی آمد پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور انکے لئے دعا کی ۔
*****