ایم کیو ایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔26مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 142ایلڈزونگ کے کارکن سید طاہر علی،ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164کے کارکن اقبال حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں ۔(آمین )