ایم کیوایم برطانیہ کے تحت سلاؤ یونٹ کی تنظیم نو کردی گئی
الطاف حسین کے نظریے اور فلسفے کو برطانیہ میں پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،ڈاکٹر سلیم دانش
کراچی پاکستان کی شہہ رگ ہے جو پورے پاکستان کو 70فیصدر سے زائد ریونیودیتا ہے
کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی کی جارہی ہے اور پانی کی بوند بوند سے ترسایہ جارہا ہے،ڈاکڑ سلیم دانش
ایم کیوایم سلاؤ یونٹ کی تنظیم نو کے موقع پر خطاب
لندن ۔۔25مئی 2015ء
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ا ور برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریے اور فلسفے کو پورے برطانیہ میں پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم سلاؤ یونٹ کی تنظیم نو کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرسی ای سی کے رکن ورکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی ، ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزدہ اور وآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور سلاؤ یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا جس طرح پاکستان میں ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے اس سے حق پرست عوام میں عدم احساس تحفظ اوراحساس بگانگت پید ا ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی شہہ رگ ہے جو پورے پاکستان کو 70فیصد سے زائد ریونیودیتا ہے مگر اس شہر کے ساتھ کھلی ناانصافی کی جارہی ہے اور یہاں کے شہریوں کو پانی کی بوند بوند سے ترسایہ جارہا ہے جبکہ بجلی کی کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیر بن کر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی تو جے آئی ٹی بہت ہی گرم جوشی سے بنائی جاتی ہے مگر صفور ہ گوٹھ میں آغاخانی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کر کے معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں پر کوئی JITنہیں بنائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر عادل صدیقی نے بھی مختصر اً خطاب کیا ۔بعد ازاں ایم کیوایم سلاؤ یونٹ کی نورکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق سید مظہر نظامی سلاؤ یونٹ کے انچارج ، آفتاب احمد اور شہریار احمد جوائنٹ انچارجز جبکہ ارکان میں ندیم اختر، سیدانور،محمد فاروق مرتضیٰ،محمد اشرف،حامد علی اور شاہد علی شامل ہیں ۔