متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی کنورنوید جمیل کا این اے 246کے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
کنور نوید جمیل کا لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریاکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے انکے مسائل سنے
کراچی:23مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی کنورنوید جمیل کا حلقہ این اے 246کے میں عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں متحدہ قومی مووومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان کو درپیش مسائل کو سنا اور ان کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔اس مو قع پرانہوں نے عوام سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہاایم کیو ایم نے شہر میں جاری پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز کردیا ہے جو کہ عوامی جذبات کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو معلوم ہے کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے لیکن حکمران عوام کی اس تکلیف کو سمجھنا نہیں چاہتے جس کے سبب عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج کے باوجود حکمرانوں نے کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی تو عوام واٹر ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیہ کے دروازوں پربھی احتجاج کریں گے اور کراچی کے عوام پانی چوری کرنے والے ہر فرد کا احتساب کریں گے۔۔ علاقے کے دورے اورعوام سے ملاقات پرعوام کی جانب سے کنور نوید جمیل کا شکریہ ادا کیاگیا ۔