ایم کیوایم کا حق پرست رکن سندھ ا سمبلی ساجد قریشی، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی سمیت دیگر کارکنوں کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف کل بروزاتوار پورے ملک اور اوورسیز ممالک میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان
مزار قائد اعظم ؒ پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
ایم کیوایم کی جدوجہد کو سمجھنے کے بجائے نفرت وتعصب کامظاہرہ کرتے ہوئے ہم پر لعن طعن کی گئی اور نسل کشی کا عمل کیا گیا ، ہم پرملک دشمنی کے الزامات لگائے گئے اور مخالفت ہی کی گئی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ،کارکنوں اورہمدردوں کے بہیمانہ قتل کاسلسلہ بند، قاتلوں کوگرفتار، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند، تمام گرفتار شدگان کورہا، ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایاجائے، خالد مقبول صدیقی
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔۔۔22، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھا سمبلی ساجد قریشی ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی سمیت دیگر کارکنوں کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف کل بروزاتوار پورے ملک اور اوورسیز ممالک میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ساجدقریشی شہید،وقاص قریشی شہید اور دیگر شہید کارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل بروزاتوارشام سات بجے کراچی میں بانی ء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار کے سامنے ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں شمعیں جلاکرشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں،منتخب نمائندوں، وکلاء، تاجروں، صنعتکاروں، فنکاروں ، علمائے کرام اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی کہ وہ شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کرکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کریں اور دہشت گردی کے خلاف اپنے اتحادکامظاہرہ کریں۔یہ اعلان انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہفتہ کی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال، رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل حیدر عباس رضوی ، عامر خان ، احمد سلیم صدیقی ، خالد سلطان ، ڈاکٹر صغیر، عادل خان ، اسلم آفریدی اور نثار پہنور کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی اورانکے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کوگزشتہ روزاس وقت گولیاں مارکر شہید کردیا گیا جب وہ نارتھ ناظم آبادمیں نمازجمعہ پڑھ کرمسجد سے نکل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد قریشی شہید تحریک کے سینئر کارکن تھے جن کے خاندان نے تحریک کیلئے جوقربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان کے جواں سال بیٹے وقاص قریشی لندن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں تحریک کیلئے خدمات انجام دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اردوبولنے والوں سے کی جانے والی مسلسل ناانصافیوں اور محرومیوں کے خلاف جب سے ہم نے حقوق کی جدوجہد کا آغازکیاتو اس جدوجہدکے اغراض ومقاصدکوسمجھنے کے بجائے نفرت وتعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم پر لعن طعن کی گئی اور نسل کشی کا عمل کیا گیا ،سانحہ علی گڑھ، سانحہ حیدرآباد، سانحہ سہراب گوٹھ، سانحہ پکا قلعہ اور ان جیسے بے شمارسانحات ہوئے ، ہردورمیں ہمارے لوگوں کاقتل عام کیاگیا،ہمیں کچلنے کیلئے قتل وغارتگری اوردہشت گردی کا بازار گرم کیا گیا۔1992ء میں آپریشن شروع کیاگیاجوبرسوں تک جاری رہاجس کے دوران ہمارے 15ہزارسے زائد کارکنوں اورہمدردوں کوشہیدکردیاگیا۔ہم اپنے شہداء کے جنازے اٹھاتے رہے اورصبرکرتے رہے اوراپنے لوگوں کوبھی صبرکی تلقین کرتے رہے ۔ایم کیوایم کے قیام سے لیکرآج تک بالواسطہ یا بلاواسطہ اس تحریک کوختم کرنے کیلئے ہم پر مظالم کے پہاڑتوڑ نے کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔گزشتہ روز ایم کیوایم کے سینئرکارکن اور رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی اوران کے جواں سال صاحبزادے وقاص قریشی کوشہیدکردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ساجد قریشی ایم کیوایم کے تیسرے ایم پی اے ہیں جنہیں شہیدکردیاگیااس سے قبل سیدرضاحیدراورمنظرامام کوبھی شہیدکیا جاچکا ہے ،انہیں شہید کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے میڈیاکے ذریعے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی مگران سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے سزانہیں دی گئی۔حالیہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے کئے گئے،ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کوچن چن کرشہیدکیاگیالیکن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کاعلم ہونے کے باوجودان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، انتخابات کے بعد ایم کیوایم کے کارکنوں کااغواء، تشدد،سفاکانہ قتل کے ساتھ ساتھ ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ شروع ہوگیا اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کو شہید کیا جاچکاہے لیکن کسی ایک بھی شہید کے قاتل کوگرفتارنہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں ،عہدیداروں ، منتخب نمائندوں ،ہمدردوں اورعام شہریوں کو زندگیوں کاتحفظ فراہم نہیں کرر ہے ہیں اور انہیں درندہ صفت دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے۔ شہرمیں قانون نام کی کوئی چیزنہیں ہے بلکہ یہاں جنگل کاقانون چل رہاہے ۔ ہماراسوال ہے کہ آخرپولیس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اوردرجنوں سیکوریٹی ایجنسیوں کے ہزاروں اہلکاروں کی شہرمیں تعیناتی کے باوجوددرندہ صفت دہشت گرد آگ اورخون کایہ کھیل کس طرح کھیل رہے ہیں ؟ہمارے کارکنوں، عہدیداروں، ہمدروں اورمنتخب نمائندوں تک کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اورہمیں تحفظ فراہم کرنے والا کوئی نہیں؟ آخرہم انصاف اورتحفظ کیلئے کہاں جائیں اور کس کادروازہ کھٹکھٹائیں؟ صدرپاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ،مسلح افواج کے سربراہان سمیت تمام ارباب اختیارکوسوچنا ہوگاکہ کیا یہ صورتحال ملک کے مفادمیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں،عہدیداروں،کارکنوں اورمنتخب نمائندوں کوقتل کیاجارہاہے۔درندہ صفت گینگ وار دہشت گرد اورجرائم پیشہ عناصر اغواکرکے ان کاسفاکانہ قتل کررہے ہیں لیکن قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے شہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں، عہدیداروں اور ہمدردوں کوہی گرفتارکیاجارہاہے۔گزشتہ روزبھی پی آئی بی کالونی، صدراوربلدیہ ٹاؤن اوردیگرعلاقوں میں ایم کیوایم کے کئی کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیاگیاجن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی اپیل پر تین روزہ سوگ کے سلسلے میںآج سندھ بھرمیں کاروبار اورٹرانسپورٹ بندرکھنے اورسوگ میں بھرپورشرکت کرنے پر ہم آل کراچی تاجراتحاد،سندھ اسمال ٹریڈزاتحاد، کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز،ان سے وابستہ صنعتکاروں اورتاجروں کی تمام تنظیموں مارکیٹ انجمنوں، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد، گڈزٹرانسپورٹرز، سی این جی ایسوسی ایشن،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز،حیدرآبادچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریزسمیت سندھ بھرکی تمام تاجرتنظیموں ، ٹرانسپورٹرزاورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے دکھ اور غم کی گھڑی میں ساتھ دینے پر دلی تشکر کا اظہارکیا ۔ انہوں نے یوم سوگ کے سلسلے میں سندھ، پنجاب،خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں ساجدقریشی شہید اور وقاص قریشی شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرنے اوران میں شرکت کرنے پر کارکنوں اور ہمدردوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام ارباب اختیارسے پرزورمطالبہ کیا کہ ساجدقریشی اوروقاص قریشی اورایم کیوایم کے دیگرکارکنوں اورہمدردوں کے بہیمانہ قتل کاسلسلہ بندکرایاجائے، قاتلوں کوگرفتارکیاجائے ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیا جائے اورتمام گرفتارشدگان کورہاکیاجائے،ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کیا جائے ،عوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے، دہشت گردوں کی سرکوبی کی جائے اور ایسی کارروائی کی جائے جو نظر بھی آئے ۔