Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی ، ان کے بیٹے وقاص قریشی اور کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا ئیں دی جائیں ، حق پرست اراکین سینیٹ


حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی ، ان کے بیٹے وقاص قریشی اور کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا ئیں دی جائیں ، حق پرست اراکین سینیٹ
 Posted on: 6/22/2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی ، ان کے بیٹے وقاص قریشی اور کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا ئیں دی جائیں ، حق پرست اراکین سینیٹ 
اب زبانی دعوے ، وعدے ، انکوائری کمیٹیاں بنانے کا وقت گزر چکا ہے ، عوام و کارکنان اور شہداء کے لواحقین سفاک قاتلوں کا آئین و قانون کے تحت عبرتناک انجام چاہتے ہیں ، حق پرست سینیٹرز
ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو روزانہ کی بنیاد پر بیدردی سے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنا اردو بولنے والوں کی کھلی نسل کشی ہے ، اس متعصبانہ ، عمل کے اثرات کوئی بھی ملک و قوم کے مفاد میں ہرگز قرار نہیں دے سکتا 
ایم کیوایم کو واپس نہ لوٹنے والے راستے کی جانب دھکیلنے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ، حق پرست سینیٹرز
کراچی ۔۔۔22، جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سینیٹ نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور منتخب نمائندوں کے تسلسل کے ساتھ قتل کے واقعات اورایک بھی درندہ صفت قاتل کو گرفتارنہ کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اورمجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان انہوں نے کہاکہ دہشت گرد تنظیموں نے میڈیا کے ذریعے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کے قتل کی ذمہ داریاں قبول کیں ہیں اور ان دہشت گردوں کے ٹھکانے معلوم ہونے کے باوجود انہیں قانون کی گرفت میں نہ لینا اور انہیں اب آزاد چھوڑنا مزید منتخب نمائندوں ، عوام و کارکنان کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑدینے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سفاک دہشت گردوں کے آگے بے بس ہوچکے ہیں، اب زبانی دعوے ، وعدے ، انکوائری کمیٹیاں بنانے کا وقت گزر چکا ہے ،عوام ، کارکنان اور شہداء کے لواحقین سفاک قاتلوں کا آئین و قانون کے تحت عبرتناک انجام چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو روزانہ کی بنیاد پر بیدردی سے فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیاجارہا ہے اور حیر ت انگیز طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود عوام ، کارکنان اور منتخب نمائندوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی مثبت اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے سید منظر امام اور رضا حیدر اور سینکڑوں کارکنان کے بعد ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے قتل کی واردات سے ہر ذی شعور اور محب وطن شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہ عمل اردو بولنے والوں کی کھلی نسل کشی ہے اور اس متعصبانہ ، عمل کے اثرات کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں ہرگز قرار نہیں دیئے جاسکتے ۔ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کی شہادت پر تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ حق پرست اراکین سینیٹ نے صدرپاکستان آصف علی زرداری،، وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ،مسلح افواج کے سربراہان سمیت تمام ارباب اختیارسے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان ، عوام اور منتخب نمائندوں کی کھلی قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے آئین و قانون کے مطابق عبرنتاک سزا دی جائے اور قتل و غارتگری کے ذریعے ایم کیوایم کو واپس نہ لوٹنے والے راستے کی جانب دھکیلنے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ 



12/21/2024 8:14:03 PM