ساجد قریشی اور انجینئروقاص قریشی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ، ارکان اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی
کراچی ۔۔۔21، جون2013ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے انجینئر وقاص قریشی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، عامر خان ، خالد سلطان سمیت حق پرست ارکان اسمبلی اور کارکنان بڑی تعداد میں ضیاء الدین اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان میں شدید غم و غصہ پایاجارہا تھا جبکہ اسپتال کی فضا سوگوار تھی اور شہداء کے عزیز و اقارب پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے اور کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہداء کے عزیز و اقارب اور کارکنان کو دلاسہ دیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔