’’سندھ حکومت میں شامل ہونا ہے یا نہیں‘‘ ایم کیوایم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ’’عوامی ریفرنڈم‘‘ جمعرات 20 جون کو ہوگا
عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہیں، سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے (ہاں) اور (نہیں) کے خانوں پر مشتمل بیلٹ پیپر تیار کرلیا گیا جبکہ صوبائی، ضلعی، زونز، سیکٹر و یونٹس میں کیمپس قائم کیے جارہے ہیں
عوامی ریفرنڈم میں کراچی کے عوام سے رائے جاننے کیلئے پانچوں اضلاع میں مرکزی کیمپ لگائے جائیں گے
ریفرنڈم کا عمل مکمل ہونے کے بعد حاصل شدہ عوامی رائے کو سامنے رکھ کر رابطہ کمیٹی فیصلے کا اعلان کریگی
کراچی ۔۔۔19، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ حکومت میں شمولیت یااپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آزادکشمیر سمیت ملک بھرمیں ’’عوامی ریفرنڈم ‘‘ جمعرات20جون ہوگاجس میں عوام وکارکنان سے رائے طلب کی جائے گی کہ آیاایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوںیانہیں؟۔عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اوراس سلسلے میں ایک بیلٹ پیپربھی تیارکیاہے جس پرسندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے (ہاں)اور(نہیں)کے دو خانے دیئے گئے ہیں جبکہ ریفرنڈم کے سلسلے میں ملک بھرکی عوام کی شرکت لازمی بنانے کیلئے ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم صوبائی،ضلعی،زونز اورسیکٹرویونٹ کے دفاترمیں خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ کراچی کے پانچ مختلف اضلاع میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ سنیٹرل (الکرم اسکوائر)،ڈسٹرکٹ ایسٹ ( لبرٹی چوک طارق روڈ)، ڈسٹرکٹ ویسٹ ( شاہراہ اورنگی چورنگی نمبر5، ڈسٹرکٹ ساؤتھ (یونٹ 10ٹی این ٹی کالونی )، ڈسٹرکٹ ملیر(تانگہ اسٹینڈ ملیر، یونٹ 100)شامل ہے اس طرح اندورن سندھ میں مختلف زونز حیدرآباد ، آؓباد، میر پور خاص، سکھر، نوابشاہ، سانگھڑ،ٹنڈوالہیار، جام شورو، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی، خیر پور، نوشہروفیروز، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، کشمور، جیکب آبادمیں ایم کیوایم کے زونل دفاترکے باہر بھی کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ ایم کیوایم اپرپنجاب زون، سنیٹرل پنجاب زون، جنوبی پنجاب زون ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ اورگلگت و بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے صوبائی اورضلعی دفاتر کے باہر کیمپ قائم کرکے عوام وکارکنان سے رائے طلب کی جائے گی جبکہ پولنگ کاعمل مکمل ہونے کے بعدایم کیوایم عوامی رائے کوسامنے رکھ کرفیصلے کااعلان کریگی۔