حق پرست رکن قومی اسمبلی کنورنوید جمیل کی مسجد شہدائے اردو میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام سے ملاقاتیں
شہدائے اردو کی تعلیمات ہمارے لئے او ر ہماری آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں
این اے246کے انتخابات میں حق پرست عوام نے جناب الطاف حسین پر ایک مرتبہ پھر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاجس پر انکا شکر گزار ہوں
کراچی۔۔۔22مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور این اے246کے کامیاب ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی کنورنویدنماز جمعہ لیاقت آباد کی مسجد شہدائے اردو میں ادا کی اورکچھ دیر انکے درمیان رہے اور ان کے مسائل کے حوالے سے انکی شکایات اور مشکلات سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر کنور نوید جمیل نے کہا کہ شہدائے اردو کی تعلیمات ہمارے لئے او ر ہماری آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں جس پر چل کر ہم اپنے حل اور مستقبل کو بہتر کرسکتے ہیں۔انہوں کہا کہ این اے246کے حق پرست عوام نے جس طرح جناب الطاف حسین پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ حق پرست نمائندے آپ کے بنیادی مسائل آپکی دہلیز پر حل کریں ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کیا اور حق پرست مینڈیٹ کو جعلی مینڈیٹ کہنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرائیں اور انہیں منہ کی کھانی پڑی۔ علاقے کے دورے اورعوام سے ملاقات پرعوام کی جانب سے کنور نوید جمیل کا شکریہ ادا کیاگیا ۔