کراچی میں پانی کے شدیدبحران کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام احتجاجی مہم کے سلسلے میں کل بروزجمعہ مورخہ 22؍ مئی 2015 ء نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے نارتھ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے مقام پرکیاجائے گا
مظاہرے میں شہریوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گےعوام بھرپورتعدادمیں شرکت کرکے مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
جن علاقوں میں پانی کی فراہمی مستقل طورپربندہے ان علاقوں کے عوام مظاہروں میں خصوصی طورپر شرکت کر یں۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 21 مئی 2015ء
کراچی میں پانی کے شدیدبحران کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام احتجاجی مہم کے سلسلے میں کل بروزجمعہ مورخہ 22؍ مئی 2015ء کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ یہ احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے مقام پرکیاجائے گا۔ مظاہرے میں شہریوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔ شہرمیں پانی کی مسلسل قلت اورشدیدہوتے ہوئے بحران پر بدھ کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے نائن زیروپر پریس کانفرنس میں علاقائی سطح پر ا حتجاجی مظاہروں کااعلان کیاتھا ۔جمعہ کونیوکراچی میں ہونے والایہ مظاہرہ اس احتجاجی سلسلے کاپہلامظاہرہ ہے ۔ احتجاجی پروگرام کے تحت مظاہروں کایہ سلسلہ 6جون تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں ہفتہ 23مئی کوکراچی پریس کلب، اتوار 24مئی کواورنگی ٹاؤن ،پیر 25مئی کوبلدیہ ٹاؤن، منگل 26مئی کوکورنگی، بدھ 27مئی کولیاقت آباد، جمعرات 28مئی کو حسن اسکوائر، جمعہ 29مئی کوبڑابورڈنارتھ ناظم آباد،اتوار 30مئی کوملیرکالابورڈپر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔پانی کی قلت اوردیگرعوامی مسائل پر احتجاجی پروگرام کے سلسلے میں کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگرشہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جس کے تحت یکم جون کوسکھر، 2جون کونوابشاہ، 4جون کو میرپورخاص اور 5جون کوحیدرآبادمیں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی پروگرام کاآخری بڑامظاہرہ ہفتہ 6جون کوکراچی میں تبت سینٹرپرہوگا۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے بھرپوراپیل کی کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں بھرپورتعدادمیں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔ جن علاقوں میں پانی کی فراہمی مستقل طورپربندہے رابطہ کمیٹی نے ان علاقوں کے عوا م سے خصوصی اپیل کی کہ وہ مظاہروں میں خصوصی طورپر شرکت کر یں اور میڈیا کواپنے اپنے علاقوں کی صورتحال اور پریشانیوں سے آگاہ کریں ۔