Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لاس اینجلس کے تحت سانحہ صفورا چورنگی میں اسماعیلی کمیونٹی کے افرادکے وحشیانہ قتل پر تعزیتی اجتماع


ایم کیوایم لاس اینجلس کے تحت سانحہ صفورا چورنگی میں اسماعیلی کمیونٹی کے افرادکے وحشیانہ قتل پر تعزیتی اجتماع
 Posted on: 5/18/2015
ایم کیوایم لاس اینجلس کے تحت سانحہ صفورا چورنگی میں اسماعیلی کمیونٹی کے افرادکے وحشیانہ قتل پر تعزیتی اجتماع 
تعزیتی اجتماع میں شہداء کے لواحقین سے دلی یکجہتی کااظہا رکیا اورشہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں 
سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث سفاک قاتل کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، بابر غوری
پاکستان کو درپیش بیشتر مسائل کی بڑی وجہ اچھی طرز حکمرانی کا نہ ہونا ہے، بابر غوری
ایم کیو ایم، پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی جماعت ہے، بابر غوری
لاس اینجلس(18، مئی 2015ء)
متحدہ قومی موومنٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام سانحہ صفورا چورنگی کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں بے گناہ پاکستانیوں کے وحشیانہ قتل پر تعزیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں شہداء کے لواحقین سے دلی یکجہتی کااظہا رکیا گیااورشہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔اجتماع میں ایم کیوایم کے رہنما اور سابق حق پرست وفاقی وزیر بابر خان غوری، ایم کیوایم لاس اینجلس یونٹ کے ذمہ دران ، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بابر خان غوری نے سانحہ صفورا گوٹھ کو دہشت گردوں کی بزدلانہاورسفاکانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ بے گناہ شہریوں کے سفاک قاتل کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد فخریہ انداز میں اس سانحہ کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں لیکن ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش بیشتر مسائل کی بڑی وجہ اچھی طرز حکمرانی کا نہ ہونا،معاشرتی ناانصافی، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، چھوٹی قومیتوں اور اقلیتوں کوانکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے جس کی ضمانت پاکستان کے موجودہ آئین میں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آبادی کے شدید دباؤ اور اسکے باسی شدید معاشرتی نا انصافی کا شکار ہیں جس کیلئے بہتر انتظام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور حقو ق کی فراہمی کیلئے نئے انتظامی یونٹوں کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی جماعت ہے اور ہم سے زیادہ کوئی اس ملک کا وفادار اور مخلص نہیں ہوسکتا ۔ ہم بانیانِ پاکستان کی اولادیں اور نظریہ پاکستان کے وارث ہیں اور ہم پاکستان کی سلامتی اور ترقی چاہتے ہیں اور عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارناہمارا حق ہے۔
وڈیو


9/30/2024 9:08:51 PM