Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملتان میں تحریک انصاف کے جلسہ میں میڈیا کے نمائندگان کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


ملتان میں تحریک انصاف کے جلسہ میں میڈیا کے نمائندگان کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 5/15/2015
ملتان میں تحریک انصاف کے جلسہ میں میڈیا کے نمائندگان کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
پی ٹی آئی کے کارکنان نے میڈیا کے نمائندگان کوکورریج کرنے پر جس طرح سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا وہ انتہائی شرمناک اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پی ٹی آئی کے جلسوں میں بدنظمی، بد تہذیبی اور صحافیوں پر تشدد کے ایک سے زائد واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تحریک انصاف میں نظم و ضبط کا فقدان ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
تشدد سے زخمی ہونے والے صحافیوں سے رابطہ کمیٹی کااظہار ہمدردی، تحریک انصاف تشدد میں ملوث کارکنان کے 
خلاف کارروائی عمل میں لائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی۔۔۔15، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملتان میں تحریک انصاف کے جلسہ میں میڈیا کے نمائندگان کو تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کے نعرے بلند کررہی ہے جبکہ اس کے جلسوں میں بدنظمی، بد تہذیبی اور صحافیوں پر تشدد کے ایک سے زائد واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تحریک انصاف میں نظم و ضبط کا فقدان ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنان نے میڈیا کے نمائندگان کوکورریج کرنے پر جس طرح سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا وہ انتہائی شرمناک اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے کارکنان کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث کارکنان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائے اور صحافت کے معزز کے شعبے سے وابستہ افراد کو ذلیل و رسوا کرنے کا سلسلہ بند کرائیں۔ 


9/30/2024 9:03:22 PM