سانحہ صفورا پر ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام کل بروز جمعہ لاس اینجلس میں تعزیتی پروگرام منعقدکیا جائے گا
ایم کیوایم امریکہ کے رہنماء ،کارکنان اورہمدرد پاکستانی شرکت کریں گے
لاس اینجلس۔۔۔ 14 مئی 2015ء
سانحہ صفورا میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معصوم وبے گناہ افرادکے قتل عام پر ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام کل بروز جمعہ امریکہ کے شہرلاس اینجلس میں ایک تعزیتی پروگرام منعقدکیا جائے گا۔پروگرام میں ایم کیوایم امریکہ کے رہنماء ،کارکنان اورہمدرد پاکستانی شرکت کریں گے۔