Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی یونٹ اے - ۱۱۸کے کارکن محمدعلی کو سینکڑوں آہوں سسیکوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا


شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی یونٹ اے - ۱۱۸کے کارکن محمدعلی کو سینکڑوں آہوں سسیکوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 5/14/2015
شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی یونٹ 118-A کے کارکن محمدعلی کو سینکڑوں آہوں سسیکوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
کراچی۔۔14مئی 2015ء
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹرساڑھے گیارہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم یونٹ 118-A کے کارکن محمدعلی کو سینکڑوں آہوں سسیکوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازجنازہ سکینہ مسجد میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوری، اراکین اسمبلی، علاقائی یونٹس، سیکٹرز کے ذمہ داران اور شہید کے عزیز اقارب سمیت ایم کیوایم کے کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تدفین کے بعدحق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کا خاتمے ہوناچاہیےانہوں نے کہاکہ ہم نے جب بھی دہشت گردی کے خاتمے کی بات کی تو ہمارے ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع ہو جاتی ہے اور ہمارے ساتھیوں کو ہم سے جدا کی اجانے لگتاہے جس طرح آج محمد علی بھائی کو ہم سے جدا کر دیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ محمد علی بھائی گزشتہ شب اپنی اہلیہ کے ہمراہ بچے کی دوا لینے کے لئے نکلے تھے تو ان کو ٹارگٹ کرکے شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تعالی جب تک ہماری رگوں میں خون کا آخری قطرہ بھی باقی ہے جب تک ہم قائد تحریک کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سوال کیاہے کہ آخر کیا وجہ ے کہ اس شہر میں قتل ہونے والے ہر شخص کے قاتلوں کو صرف ایم کیوایم میں تلاش کیا جاتاہے جبکہ ایم کیوایم کے شہداء کے قاتل آج تک نہیں پکڑے جاتے؟۔ انہوں نے آج جو ہمارے ساتھی شہید ہورہے ہیں صرف اس بات کیلئے ہم حق پرستانہ جدوجہدکو چھوڑ دے ، میں کہتاہوں کہ اگر سچ کو سچ کہنا ظلم ہے تو ہم یہ ظلم سہتے رہیں گے اگر حق بات کہنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کر تے رہیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن محمدعلی شہید کے قاتل کوگرفتارکیاجائے اورجو لوگ میں اس میں ملوث میں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

9/30/2024 9:04:10 PM