Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے ایک کارکن محمدعلی کو شہید کردیا


اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے ایک کارکن محمدعلی کو شہید کردیا
 Posted on: 5/13/2015
اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے ایک کارکن محمدعلی کو شہید کردیا
محمدعلی اپنے گھر جارہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی
ایم کیوایم کے کارکن محمدعلی شہید کیا گیا یہ علاقہ کالعدم تنظیموں کے زیراثر ہے، اسی علاقے میں اس سے قبل ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے
گزشتہ روز بھی نارتھ ناظم آباد میں ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن خرم احمد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، چوبیس گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے دو کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے
کراچی ۔۔۔ 13 مئی 2015ء
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹرساڑھے گیارہ میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کے ایم کیوایم کے ایک کارکن محمدعلی کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے کارکن محمدعلی ولدایوب بدھ کی شب اپنے گھرجا نے کیلئے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ میں ہوٹل کے پاس سے گزررہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پرسواردہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ محمدعلی کواسپتال لے جایاجارہاتھاکہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے۔ محمد علی ولد محمدایوب ایم کیوایم یونٹ 118-A کے کارکن تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے منتخب نمائندے اورذمہ داران عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے اور صدمے سے نڈھال کارکنوں کودلاسہ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی نارتھ ناظم آبادکے علاقے حیدری میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم لیاقت آبادسیکٹریونٹ 166کے کارکن خرم احمدولدسراج احمد کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا۔اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے دو کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے۔ یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ آج اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ کے جس علاقے میں ایم کیوایم کے کارکن محمدعلی شہیدکیاگیایہ علاقہ کالعدم تنظیموں کے زیراثرہے اوراسی علاقے میں اس سے قبل ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے تاہم ان کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔ 

9/30/2024 9:05:19 PM