Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد آصف کے ماورائے عدالت قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی


سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد آصف کے ماورائے عدالت قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/13/2013
سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد آصف کے ماورائے عدالت قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی
ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
بلوچستان کی طرح اب کراچی میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کی مسخ شدہ نعشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، رابطہ کمیٹی
محمد آصف شہید کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کاظہارتعزیت
کراچی ۔۔13؍ جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے کارکن محمد آصف ولد عبدالباسط کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اغواء کرنے کے بعد سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ محمد آصف شہید کے ماورائے عدالت قتل کے غیر انسانی ، غیر قانونی اور غیر آئینی عمل میں ملوث قانون نافذ کرنے والے والے اہلکاروں کیخلاف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کی طرح اب کراچی میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کی مسخ شدہ نعشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک عمل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا ملک میں منتخب جمہوری حکومت آنے کے باوجود مسلسل ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتارکرکے سرکاری حراست میں وحشیانہ تشدد اور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ محمد آصف لانڈھی نمبر 2خرم آباد کے رہائشی تھے اور ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے کارکن تھے وہ گزشتہ ماہ اپریل کوفیصل آباد سے کراچی آرہے تھے 20اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے انہیں اغواء کیا اور سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ان کی نعش گزشتہ روز گلشن حدید سے ملی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکن اجمل بیگ کے بعد محمد آصف کی سرکاری حراست میں شہادت اور متعدد کارکنان کا اب تک لاپتارہنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن جاری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو اغواء کرکے مسخ شدہ نعشیں مختلف علاقوں میں پھینکی جارہی ہے جس کے باعث ایم کیو ایم کے کارکنان میں سخت غم و غصے کی لہر پائی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے محمد آصف شہید کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، ،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ محمد آصف کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیا جائے ، اس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ررابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کے ناطے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ہاتھوں مسلسل ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر اپنا کردار ادا کریں اور غیر قانونی ، غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر انسانی عمل کو روکنے کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں ۔

12/21/2024 8:13:06 PM