مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے یو سی 3 بی رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔7، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے یوسی 3بی رنچھوڑلائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وقاص علی شہید کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ایم کیوایم ذمہ داران و کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے گرفتار کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وقاص علی شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)