ایم کیوایم کے کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں، عدم بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف پیر کو سپریم کورٹ اسلام آباد کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان قومی اسمبلی، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ شرکت کریں گے
کراچی ۔۔۔2، جون2013ء
ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ، عدم بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل بروز پیر سہ پہر3:00بجے سپریم کورٹ اسلام آباد کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ ایم کیوایم کے ایک اعلامیہ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی ، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ، اسلام آباد اور پنڈی کے ذمہ داران ، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی ۔