ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے تحت کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف عظمت وسطی روڈ پر مظاہرہ
کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کی شدید مذمت، احتجاجی مظاہرین
ملتان۔۔۔02جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف عظمت وسطی روڈ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہر ین نے پاکستان اور ایم کیوایم کے پرچم جناب الطاف حسین کی تصاویر کے علا وہ مختلف پلے کار ڈ ز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کارکنوں کے بہیمانہ قتل ، ٹارچر ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے خلاف مختلف کلمات اور مطالبات درج تھے ۔اس موقع پر مظاہر ین نے کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتار یوں او رانہیں لاپتہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور تما م ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے ،گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کر ایا جائے ۔ اس مو قع پر جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدر سید شمشاد جعفری و ارکین کمیٹی،ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت حق پرست عوام بھی موجود تھی۔