Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرجمالی شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ، الطاف حسین


حیدرجمالی شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ، الطاف حسین
 Posted on: 5/31/2013
حیدرجمالی شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ، الطاف حسین
دوروز کے دوران ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ہے
مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ،سچل یونٹ کے کارکن حیدرجمالی کے بہیمانہ قتل پراظہارافسوس
لندن۔۔۔31،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل یونٹ کے کارکن غلام حیدرجمالی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ دوروز کے دوران ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ہے اور اب تک کسی بھی شہید کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ارباب اقتدار اورارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ غلام حیدرجمالی کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے ، سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائے ۔جناب الطاف حسین نے غلام حیدرجمالی شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غلام حیدرجمالی شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے درجاب بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

11/12/2024 6:31:56 PM