Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خورشیدشاہ کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی اورآصف زرداری کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔رشیدگوڈیل


خورشیدشاہ کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی اورآصف زرداری کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔رشیدگوڈیل
 Posted on: 5/9/2015 1
خورشیدشاہ کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی اورآصف زرداری کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔رشیدگوڈیل 
قائدتحریک الطاف حسین کی سیاست پاکستان کے استحکام کی سیاست ہے
پاکستان کے دولخت ہونے کے ذمہ داروں میں کس جماعت کے سربراہ کانام لیاجاتاہے اس سے ہرکوئی واقف ہے
جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر حمایت کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت ایم کیوایم اوراس کی سیاست
اچھی ہوتی ہے لیکن مطلب نکل جانے کے بعدوہی ایم کیوایم بری لگنے لگتی ہے
خورشیدشاہ نے ذوالفقار مرزا بیانات پر مکمل طورپرچپ سادھ رکھی ہے لیکن ایم کیوایم پر بیجاتنقید کررہے ہیں
کراچی ۔۔۔ 9 مئی 2015ء
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈررشیدگوڈیل نے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف پیپلزپارٹی کے رہنمااوراپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی سیاست توپاکستان کے استحکام اوراسے وڈیروں سے نجات دلانے کی سیاست ہے البتہ پاکستان کے دولخت ہونے کے ذمہ داروں میں کس جماعت کے سربراہ کانام لیاجاتاہے اس سے ہرکوئی واقف ہے ۔اپنے بیان میں رشیدگوڈیل نے کہاکہ خورشید شاہ آج صر ف ایم کیوایم کی وجہ سے اپوزیشن لیڈرہیں،سینیٹ میں ان کی جماعت کاچیئرمین بھی محض ایم کیوایم کی حمایت کی وجہ سے منتخب ہواہے لیکن ایم کیوایم کااحسان مندہونے کے بجائے خورشیدشاہ اپنی روایتی احسان فراموشی کامظاہرہ کرتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ رشیدگوڈیل نے کہاکہ معنی خیزبات یہ ہے کہ سابق وزیرداخلہ ذالفقارمرزا پی پی پی کے شریک چیئرپرسن اورسابق صدرمملکت آصف زرداری کے خلاف سنگین الزامات لگارہے ہیں اورپی پی پی اوراس کی قیادت کوملکی وعالمی سطح پر بدنام کررہے ہیں لیکن خورشیدشاہ نے ان بیانات پر مکمل طور پر چپ سادھ رکھی ہے اس کے برعکس ایم کیوایم تنقیدکانشانہ بنارہے ہیں ۔ خورشیدشاہ کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی اور آصف زرداری کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔نہوں نے کہاکہ جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر ایم کیوایم کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت ایم کیوایم اوراس کی سیاست اچھی ہوتی ہے لیکن مطلب نکل جانے کے بعدوہی ایم کیوایم بری لگنے لگتی ہے۔ رشیدگوڈیل نے کہاکہ اگرخورشیدشاہ کو قائدتحریک الطاف حسین کی سیاست پر اعتراض ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ چیئرمین سینیٹ کوان کے عہدے سے استعفیٰ د لوادیں کیونکہ وہ ایم کیوایم کے ارکان کے ووٹوں ہی سے سینیٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ 

9/30/2024 9:06:07 PM