Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل سے ہرگزمایوس نہ ہوں۔الطا ف حسین


ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل سے ہرگزمایوس نہ ہوں۔الطا ف حسین
 Posted on: 5/8/2015 1
ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل سے ہرگزمایوس نہ ہوں۔الطا ف حسین
انشاء اللہ تمام ترسازشوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجودفتح ایم کیوایم کامقدرہوگی اورشکست ایم کیوایم دشمن عناصرکی ہوگی
ایم کیوایم کے ذمہ داران تنظیم نوکے عمل کوجلدسے مکمل کریں تاکہ تنظیم کوجدید خطوط پراستوارکیاجاسکے
اگرکوئی بھی کارکن یاذمہ دار کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایاگیاتوتحقیق کے بعد ایسے فردکوتحریک سے نکال باہر کیاجائے گا
ایم کیوایم کے منتخب نمائندے پانی وبجلی کے بحران کے خاتمہ اور عوام کودرپیش دیگرمسائل کے حل کیلئے حتی المقدورکوششیں کریں
نائن زیروپررابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اورسینیٹرزوارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 8 مئی 2015 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاہے کہ وہ تحریک کے خلاف کئے جانے والے زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل سے ہرگزمایوس نہ ہوں اوراللہ کے انصاف پر یقین رکھیں،انشاء اللہ تمام ترسازشوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجودفتح ایم کیوایم کامقدرہوگی اورشکست ایم کیوایم دشمن عناصرکی ہوگی۔ایم کیوایم کے ذمہ داران تنظیم نوکے عمل کوجلدسے مکمل کریں تاکہ تنظیم کوجدید خطوط پراستوارکیاجاسکے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اورسینیٹرزوارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے عوام کوبدظن کرنے اور ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام میں مایوسی پھیلانے کیلئے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف میڈیاپرپروپیگنڈہ مہم چلائی گئی تھی اوراب ایک بارپھراسی مقصدکے تحت ایم کیوایم کے خلاف زہریلاپروپیگنڈہ شروع کردیاگیاہے۔ایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلوں کو نہ پہلے توڑا جاسکاتھااورنہ ہی آج کیاجاسکتا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے ایک بارپھراپنی اس بات کودہرایاکہ اگرکوئی بھی کارکن یاذمہ دار کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایاگیاتوتحقیق کے بعد ایسے فردکوتحریک سے نکال باہر کیاجائے گا۔ انہوں نے ذمہ داران پر زوردیاکہ وہ تنظیم نو کے کام کوتیزسے تیز ترکریں۔انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں پرذوردیاکہ وہ پانی وبجلی کے بحران کے خاتمہ اور عوام کودرپیش دیگرمسائل کے حل کیلئے حتی المقدورکوششیں کریں۔

9/30/2024 6:32:19 PM