Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملائیشیا ، ناروے اور انڈونیشیا کی حکومتوں ، عوام اور جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کااظہار افسوس


ملائیشیا ، ناروے اور انڈونیشیا کی حکومتوں ، عوام اور جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 5/8/2015 1
ہیلی کاپٹر کریش لینڈنگ حادثہ میں غیر ملکی سفیروں اور ان کی بیگمات کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے المناک حادثہ پر فلپائن ، ملائیشیا ، ناروے اور انڈونیشیا کی حکومتوں ، عوام اور جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کااظہار افسوس 
غیر ملکی مہمان سفیروں اور ان کی بیگمات کا جاں بحق ہونا تمام پاکستانیوں کیلئے دکھ اور صدمے کا باعث ہے ، الطاف حسین 
الطاف حسین کی کریش لینڈنگ میں زخمی ہونے والے غیر ملکی مہمانوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا
 
لندن۔۔۔8، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گلگت کی وادی نلتر میں ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ میں ناروے ، فلپائن کے سفیروں اور ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ میں غیر ملکی مہمان سفیروں اوران کی بیگمات کا جاں بحق ہونا تمام پاکستانیوں کیلئے دکھ اور صدمے کا باعث ہے اور اس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان کی تلافی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے ناروے ، فلپائن ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کی حکومتوں اور عوام اور جاں بحق افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور ہر پاکستانی برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے کریش لینڈنگ میں زخمی غیر ملکی مہمانوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 

9/30/2024 6:33:11 PM