خواجہ آصف مسلح افواج کے خلاف پہلے اپنی شرانگیزتقاریرپر قوم سے معافی مانگیں۔ترجمان ایم کیوایم
خواجہ آصف خودکوکارروائی کے لئے پیش کریں پھروہ دوسروں کے بارے میں کچھ کہنے کے حقدار ہوں گے۔ ترجما ن
خواجہ آصف نے مسلح افواج کے خلاف قومی اسمبلی میں جس طرح کی زہریلی اور شرانگیز تقاریرکی ہیں وہ ریکارڈکاحصہ ہیں
حیرت ہے کہ خواجہ آصف اپنی باتوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین کو بیجا تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں
لندن ۔۔۔ 6 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے بارے میں وفاقی وزیرخواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ آصف مسلح افواج کے خلاف پہلے اپنی شرانگیزتقاریرپر قوم سے معافی مانگیں اورخودکوکارروائی کے لئے پیش کریں پھروہ دوسروں کے بارے میں کچھ کہنے کے حقدار ہوں گے۔ اپنے بیان میں ترجما ن نے کہاکہ خواجہ آصف نے مسلح افواج اوراس کے جرنیلوں کے خلاف قومی اسمبلی میں جس طرح کی زہریلی اور شرانگیز تقاریرکی ہیں وہ ریکارڈکاحصہ ہیں لیکن حیرت یہ ہے کہ خواجہ آصف اپنی باتوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین کو بیجا تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ خواجہ آصف اگرواقعی مسلح افواج کادل سے احترام کرتے ہیں توانہیں چاہیے کہ وہ مسلح افواج کے بارے میں سب سے پہلے اپنی غیرمناسب تقاریرپرقوم سے معافی مانگیں۔ ترجمان نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ فوج کے خلاف شرانگیزتقاریرپرخواجہ آصف کے خلاف کارروائی کی جائے ۔