Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ محمود قریشی کی جانب سے الطاف حسین پر بہتان تراشی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


شاہ محمود قریشی کی جانب سے الطاف حسین پر بہتان تراشی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/6/2015 1
شاہ محمود قریشی کی جانب سے الطاف حسین پر بہتان تراشی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کیا ان کے رہنما ء عمران خان نے نہیں کہاکہ ’’ اگر20 ہزار افراد سڑکوں پر آجائیں تو ان جرنیلوں کا پیشاب نکل جائے گا‘‘رابطہ کمیٹی
شاہ محمود قریشی کی پاک فوج سے محبت کہاں تھی جب عمران خان، جرنیلوں کو بزدل کہہ رہے تھے؟ رابطہ کمیٹی
جب منور حسن اور خواجہ آصف کی جانب سے پاک فوج کی تذلیل کی جارہی تھی اس وقت شاہ محمود قریشی کی غیرت ایمانی کہاں تھی؟
عمران خان، خواجہ آصف اور منورحسن کے خلاف کسی اسمبلی میں قرارداد مذمت کیوں پیش نہیں کی گئی؟رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔6، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بہتان تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے کبھی بھی پاک فوج کے جرنیلوں کوبزدل یاڈرپوک نہیں کہاہے ۔ شاہ محمود قریشی ایک سیاسی رہنما ہیں اورانہیں دوغلے پن کا مظاہرہ قطعی زیب نہیں دیتا۔ شاہ محمود قریشی قوم کوبتائیں کہ ان کی پاک فوج سے عقیدت، محبت اور یگانگت اس وقت کہاں سوئی ہوئی تھی جب ان کی اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان، پاکستانی فوج کے جرنیلوں کو بزدل اورڈرپوک کہہ رہے تھے ؟ اسی طرح شاہ محمود قریشی کی غیرت وحمیت کون سے تالاب میں غوطے لگارہی تھی جب عمران خان، کہہ رہے تھے کہ ’’ اگر20 ہزار افراد سڑکوں پر آجائیں تو ان جرنیلوں کا پیشاب نکل جائے گا‘‘رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب جماعت اسلامی کے سابق رہنماسید منور حسن اور مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنما اور موجود ہ وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے پاک فوج کی تذلیل کی جارہی تھی اور فوجی جرنیلوں کے خلاف شرانگیز خیالات کا اظہار کیاجارہا تھا اس وقت شاہ محمود قریشی کی غیرت ایمانی کہاں تھی؟اگر شاہ محمود قریشی کو پاک فوج سے اتنی ہی محبت ہے تو پھر قوم کو بتایاجائے کہ فوج کے خلاف شرانگیزتقاریر پر عمران خان، خواجہ آصف اور منورحسن کے خلاف کسی اسمبلی میں قرارداد مذمت کیوں پیش نہیں کی گئی؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شاہ محمودقریشی بڑے شوق سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کریں لیکن مکروفریب اور جھوٹ کے ذریعہ نہ تو پاک فوج اورایم کیوایم کے درمیان نفاق ڈال سکتے ہیں اورنہ ہی عوام کو گمراہ کرسکتے ہیں۔
English


9/30/2024 6:28:52 PM