Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بعض میڈیاچینلزپرنشرہونے والی خبرمیں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورپرلگایا جانے والا الزام قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


بعض میڈیاچینلزپرنشرہونے والی خبرمیں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورپرلگایا جانے والا الزام قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 5/5/2015 1
بعض میڈیاچینلزپرنشرہونے والی خبرمیں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورپرلگایا جانے والا الزام قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
خواجہ سہیل ایک سینئراورمعزز صنعتکار ہیں جوباقاعدگی سے ہرسال اپنی آمدنی پرانکم ٹیکس اداکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی
خواجہ سہیل کو سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے رکن قومی اسمبلی کے طوپروفاق کی جانب سے ’’ ستارہ امتیاز ‘‘ سے بھی نوازاگیا
خواجہ سہیل منصو ر کی قانون پسندی یہ ہے کہ ان کے خلاف آج تک موٹرسائیکل کا چالان تک نہیں ہوا۔رابطہ کمیٹی
ایسے صاف ستھرے کردارکے مالک رکن قومی اسمبلی پر تاجروں سے بھتہ کاالزام عائد کرناانتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت ہے 
اس الزام تراشی کے ذریعے خواجہ سہیل کوبدنام کرنے اوران کی کردارکشی کی کوشش کی گئی۔رابطہ کمیٹی
خواجہ سہیل اس الزام تراشی اورکردارکشی پر قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 5 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض میڈیاچینلزپرنشرہونے والی خبرمیں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورپرلگائے جانے والے الزام کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خواجہ سہیل منصورایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ہی نہیں بلکہ ایک سینئراورمعزز صنعتکار ہیں جوباقاعدگی سے ہرسال اپنی آمدنی پرانکم ٹیکس اداکرتے ہیں ۔انہیں پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے رکن قومی اسمبلی کے طوپروفاق پاکستان کی جانب سے ’’ ستارہ امتیاز ‘‘ سے بھی نوازاگیا۔خواجہ سہیل پر کرپشن کاکوئی داغ نہیں ، وہ ایک سیلف میڈ بزنس مین ہیں اورانہوں نے اپنی برسوں کی رات دن کی محنت سے اپنے کاروبارکووسیع کیا۔اپنی محنت اورایماندارکی بنیادپروہ کئی اداروں کے بورڈآف ٹرسٹی اوربورڈممبررہے۔ ان کی قانون پسندی یہ ہے کہ ان کے خلاف آج تک موٹرسائیکل کا چالان تک نہیں ہوا۔ ایسے صاف ستھرے کردارکے مالک رکن قومی اسمبلی پر تاجروں سے بھتہ کاالزام عائد کرناانتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس الزام تراشی کے ذریعے خواجہ سہیل کوبدنام کرنے اوران کی کردارکشی کی کوشش کی گئی اورخواجہ سہیل اس الزام تراشی اورکردارکشی پر قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

9/30/2024 6:28:21 PM