Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حلقہ این اے 246میں کامیاب ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے حلف اُٹھا لیا


حلقہ این اے 246میں کامیاب ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے حلف اُٹھا لیا
 Posted on: 5/1/2015 1
حلقہ این اے 246میں کامیاب ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے حلف اُٹھا لیا
کراچی ملکی معیشت میں 95فیصد ریونیواداکرتا ہے لیکن چین کے صدر کی46ارب ڈالر کی رقم میں سے حصہ نہیں دیا گیا 
کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ تعصب برتا جارہاہے 
حلقہ این اے 246کی خواتین ، بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اور نوجوانوں کا شکر گزار ہوں ، بلاامتیاز خدمت کروں گا ،
حلف برداری کے بعد نو منتخب رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی گفتگو
اسلام آباد ۔۔۔ یکم مئی 2015ء
حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں کامیا ہونے والے اایم کیو ایم کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معیشت میں 70فیصد ریونیو ادا کرتا ہے و ہ ملک کی اقتصادی شہ رگ ، معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، لیکن چین کی جانب سے کی جانے والی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں کراچی کو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مکمل طورپر نظر انداز کرکے تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست 246کیلئے حلف برداری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ تعصب برتا جارہاہے ۔انہوں نے بھاری اکثرت سے کامیاب کرانے پر حلقہ این اے 246کی خواتین ، بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اور نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ و ہ جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفے پر چلتے ہوئے اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت کرتے رہیں گے۔

9/30/2024 6:33:35 PM