Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 22ویں برسی کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 22ویں برسی کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
 Posted on: 5/1/2015 1
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 22ویں برسی کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ، مرکزی اجتماع کراچی میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد ہوا 
برسی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹر ز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، زمہ داران و کارکنان کی بہت بڑی تعداد میں شرکت 
حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے عظیم احمد طارق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی 
کراچی ۔۔۔یکم ،مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 22ویں برسی کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں بعد نماز ظہر تا عصر تک شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی ۔ برسی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی اراکین خالد مقبول صدیقی ، عارف خان ایڈووکیٹ ،عبد الحسیب ، گلفراز خان خٹک ، آنسہ ممتاز انوار ، حق پرست اراکین سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات و نگزکے اراکین ، سیکٹرز کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدا زاں حق پرست سینیٹرز مولانا تنویر الحق تھانوی نے عظیم احمد طارق شہید تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی و اہل خانہ کے بلند حوصلے ، حق پرست جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔
 
         
تصاویر  

9/30/2024 6:31:01 PM