خیبرپختونخوا میں بارشوں اور طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
عوام دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ،مزیدطوفانوں اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے پاکستان اور ا سکے عوام کو محفوظ رکھے، الطاف حسین
بے گناہ کارکنان کی قانونی معاونت، متاثرین کی امداد، ضمنی اورکنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابی اخراجات کے سببایم کیوایم شدید مالی بحران کا شکار ہے، الطاف حسین
حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر ایم کیوایم کی مالی معاونت کریں ، الطاف حسین
عوام اور مخیرحضرات اپنے عطیات خدمت خلق کے مرکزی دفتریا نائن زیروپر جمع کرائیں، الطاف حسین
عوام اور مخیرحضرات اپنے عطیات کی رسید ضرور حاصل کریں اور بغیررسید کسی کوبھی ہرگز ہرگز عطیہ نہ دیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔27، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے صوبہ خیبرپختونخوا میں شدیدبارشوں اور طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا میں قیامت خیز طوفان اوربارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے ، متاثرین کے مالی نقصانات کے ازالے کیلئے غیب سے مدد فرمائے اور اللہ تعالیٰ مزیدطوفانوں اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے پاکستان اور ا سکے عوام کو محفوظ رکھے۔(آمین)
جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مخیر حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گرفتارکیے گئے بے گناہ کارکنان کی قانونی معاونت، متاثرین کی امداد، ضمنی اورکنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ہونے والے اخراجات کے سبب متحدہ قومی موومنٹ پر بھاری مالی بوجھ آگیا ہے اور اس وقت ایم کیوایم شدید مالی بحران کا شکار ہے ۔ انہوں نے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر ایم کیوایم کی مالی معاونت کریں اور اپنے عطیات فیڈرل بی ایریابلاک 14 میں واقع خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر یا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں جمع کرائیں ۔ جناب الطاف حسین نے مالی معاونت کرنے والے حق پرست عوام اور مخیرحضرات سے کہاکہ وہ خواہ ایک روپیہ عطیہ کریں یا لاکھوں روپے کے عطیات دیں لیکن اپنے عطیات کی رسید ضرور حاصل کریں اور بغیررسید کسی کوبھی ہرگز ہرگز عطیہ نہ دیں۔