جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا ااظہارافسوس
اہل خانہ ،جمہوری وطن پارٹی کے کارکنان اور بگٹی قبیلہ کے تمام افراد سے دلی تعزیت کرتیا ہوں ،الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
اللہ تعالیٰ طلال بگٹی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ،الطاف حسین
لندن ۔۔27اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نواب زاد ہ اکبر بگٹی کے صاحبزادے اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے اہل خانہ ،جمہوری وطن پارٹی کے کارکنان اور بگٹی قبیلہ کے تمام افراد سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طلال بگٹی مرحوم کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین )