پشاوراوراس کے گردونواح میں طوفانی بارش اورآندھی سے جانی ومالی نقصان پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارافسوس
ایم کیوایم کاایک ایک کار کن پشاورکے متاثرین کے غم میں برابرکا شریک ہے ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 26 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پشاوراوراس کے گردونواح میں طوفانی بارش اورآندھی سے ہونیوالی تباہی اورجانی ومالی نقصان پر دلی افسوس اور گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج پشاوراوراس کے گردونواح میں طوفانی بارشوں اورآندھی سے جوتباہی ہوئی ہے اور مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرنے درجنوں افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر مجھے بہت افسوس ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن اس جانی ومالی نقصان پر جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکا شریک ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے اوربحالی کے کاموں کوہنگامی بنیادوں پر کیاجائے۔