ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی کراچی و حیدر آباد کے حق پرست عوام سے اپیل
کراچی و حید رآباد کے حق پرست عوام آج ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں ، الطاف حسین
حق پرست عوام ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدواران کوبھر پور انداز میں کامیاب بنائیں ۔الطاف حسین
عوام کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے حق پرست امیدواروں کواپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے فتح یاب کریں
لندن۔۔۔25، اپریل2015ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے آج ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ انتخابات کے سلسلے میں کراچی اور حیدر آباد کے تمام حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیکر ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدواران کوبھر پور انداز میں کامیاب بنائیں ۔جناب الطاف حسین نے گزشتہ روزحلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں حق پرست امیدوا ر کنور نوید جمیل کی کامیابی کے جشن میں جناح گراؤنڈعزیز آباد میں جمع ہونیوالے کارکنان وعوام سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ 25اپریل کو کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں لہٰذا میری حق پرست عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان انتخابات میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے حق پرست امیدواروں کو اپناقیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر اور حق پرستوں کو فتح یاب کریں۔