این جی او کی ڈائریکٹراورممتازسماجی کارکن سبین محمود کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطا ف حسین
سبین محمودکے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے ، قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔الطاف حسین
سبین محمود این جی او کے پلیٹ فارم سے مختلف سماجی مسائل پر آوازاٹھاتی تھیں اوراس حوالے سے بہت سرگرم تھیں
لندن۔۔۔24،اپریل2015ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈیفنس کے علاقے میں این جی او ’’ ٹی ایف 2 ‘‘ کی ڈائریکٹراورممتازسماجی کارکن سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سبین محمود این جی او کے پلیٹ فارم سے مختلف سماجی مسائل پر آوازاٹھاتی تھیں اوراس حوالے سے بہت سرگرم تھیں اورآج بھی وہ کسی سیمینارمیں شرکت کے بعدواپس جارہی تھیں کہ مسلح دہشت گردوں نے انہیں اپنی گولیوں کانشانہ بنادیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سبین محمودکے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے ، قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والی سبین محمود کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ انہوں نے اس واقعہ پر سبین محمودکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ سبین محمودکی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔